ٹرمپ کا دورہ میکسیکو،باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر زور

ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ اور میکسیکو کے صدر انرک پینا نائتو نے میکسیو سٹی میں ملاقات کی   جہاں میزبان سربراہ نے کہا کہ ٹرمپ کا دورہ اس بات کا غماز ہے کہ امریکہ اور میکسیکو ایک دوسرے کے لیے اہم ہیں

562886
ٹرمپ کا دورہ میکسیکو،باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر زور

 

ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ اور میکسیکو کے صدر انرک پینا نائتو نے میکسیو سٹی میں ملاقات کی   جہاں میزبان سربراہ نے کہا کہ ٹرمپ کا دورہ اس بات کا غماز ہے کہ امریکہ اور میکسیکو ایک دوسرے کے لیے اہم ہیں۔

ملاقات کے بعد ایک اخباری کانفرنس میں پینا نائتو نے کہا کہ تعلقات کی بنیاد باہمی  احترام  پر ہونی جاہیئے۔

میکسیکو سے مزید غیر قانونی امی گریشن کو روکنے اور امریکہ میکسیکو سرحد کے ساتھ ساتھ دیوار تعمیر کرنے کی تجویز پر اُنھوں نے ری پبلیکن پارٹی کے لاکھوں حامیوں کی حمایت حاصل کی جس کے لیے اُن کا کہنا تھا کہ اس سے میکسیکو سے مزید غیر قانونی ہجرت  رکے گی اور دیوار پر اٹھنے والی رقم میکسیکو سے وصول کی جائے گی  البتہ اس  تجویز کو پینا نائتو نے یکسر مسترد کیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ میکسیکو کا مذاق اڑاتے  ہوئے   کہتے رہے ہیں  کہ وہاں سے جنسی زیادتی کرنے والے اور جرائم پیشہ لوگ امریکہ آتے ہیں  جن کی ملک میں آمد روکنا ہوگی  جسکے جواب میں  پینا نائتو نے کئی ماہ تک ٹرمپ کی باتیں سن کر اُن کا موازنہ ہٹلر اور مسولینی سے کیا تھا۔



متعللقہ خبریں