انجیلا مرکل کو پراگ میں قتل کرنے کی ناکام کوشش

جمہوریہ چیک کے دارلحکومت پراگ کے دورے کے دوران  جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی جسے پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

559657
انجیلا مرکل کو پراگ میں قتل کرنے کی ناکام کوشش

جمہوریہ چیک کے دارلحکومت پراگ کے دورے کے دوران  جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی جسے پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

جرمن چانسلر جمہوریہ چیک کے پراگ ائیرپورٹ سے وزیر اعظم کے دفتر جارہی تھیں کہ ایک سیاہ رنگ کی کار نے ان کے قافلے میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن کارسوار ملزم تیزی سے کانوائے کی جانب بڑھتا رہا جس پر پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے کانوائے سے کچھ ہی فاصلے پر حراست میں لے لیا۔ کار کی تلاشی کے دوران آنسو گیس شیل، ہتھکڑی، ڈنڈا اور خود کار ہتھیار بھی برآمد ہوا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔

واضح رہے کہ چرمن چانسلر انجیلا مرکل کو دنیا کی طاقتور ترین خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور وہ گزشتہ 6 برس سے مسلسل یہ اعزازحاصل کرنے والی بھی دنیا کی واحد خاتون ہیں۔ رواں برس جون میں بھی امریکی میگزین فوربز نے دنیا کی 100 طاقتور خواتین کی فہرست جاری کی جس میں انجیلا مرکل کو پہلا نمبر دیا گیا ۔

متعللقہ خبریں