امریکی ریاست لوزیانہ میں شدید سیلاب ، 11 افراد ہلاک ہزاروں بے گھر

امریکی ریاست لوزیانہ میں شدید سیلاب ، 11 افراد ہلاک ہزاروں بے گھر

553510
امریکی ریاست لوزیانہ میں شدید سیلاب ، 11 افراد ہلاک ہزاروں بے گھر

 

امریکی ریاست لوزیانہ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 11 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں ۔

ریاست لوزیانہ کے گورنر جان  نیل ایڈورڈز نے  ریاست میں ایمرجنسی کا اعلان کر تے ہوئے فیڈرل ہنگامی  انتظامی دارے سے امداد کی اپیل کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہزاروں افراد اپنے گھروں کی چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہو ئے تھے ۔20 ہزار افراد کو   محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے  جبکہ مزید متاثرین تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دریا میں طغیانی آنے سے بعض مقامات پر پانی کی سطح 60 سینٹی میٹر تک بلند ہو گئی ہے اور  بعض علاقوں میں دو فٹ تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ 2005 میں ریاست لوزیانہ میں کترینا طوفان  اور سیلاب کیوجہ سے 1245 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔



متعللقہ خبریں