اوباما۔کلنٹن خارجہ پالیسی نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کیا ہے

امریکہ میں مقیم ہونے کی درخواست دینے والوں کو سخت تفتیشی و تحقیقی عمل سے گزارنا چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ

552628
اوباما۔کلنٹن خارجہ پالیسی نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کیا ہے

امریکہ میں صدارتی انتخابات  کا وقت قریب آ رہا ہے اور اس دوران صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے دلچسپ بیانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ  کے لئے صدر باراک اوباما کی حکمت عملی پر تنقید کی ہے ۔

انہوں نے عراق، ایران، لیبیا، شام اور مصر کے لئے امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ  میں امریکہ کی "ایک قوم کی تعمیر" کرنے اور مشرق وسطیٰ میں جمہوریت کے پھیلاو جیسی کوششوں کے خلاف ہوں۔

انہوں نے صدر باراک اوباما اور  ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار اور سابقہ  وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو  دہشت گرد تنظیم داعش کے ابھرنے کا قصور وار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ "اوباما۔کلنٹن خارجہ پالیسی نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کیا ہے"۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ  ہم، نیٹو اور روس کے ساتھ داعش کے خلاف  جدو جہد کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال اپنے اس بیان پر کہ "مسلمانوں کو امریکہ میں قبول نہیں کیا جانا چاہیے " ٹرمپ کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹرمپ نے اپنی اس سوچ کا بھی اعادہ کیا ہے کہ امریکہ میں مقیم ہونے کی درخواست دینے والوں کو سخت تفتیشی و تحقیقی عمل سے گزارنا چاہیے۔



متعللقہ خبریں