باقو سربراہی اجلاس میں باہمی تعاون کو تقویت دینے کا عندیہ

ایران، روس اور آذربائیجان کے درمیان منعقدہ سربراہی اجلاس میں   توانائی سے لیکر   مواصلات ،    انسداد ِ دہشت گردی سے لیکر   بحیرہ کیسپین کی  حیثیت تک   کئی ایک  معاملات  پر  غور کیا  گیا

548208
باقو سربراہی اجلاس میں باہمی تعاون  کو تقویت دینے کا عندیہ

آذربائیجان ، ایران اور روس  کے صدور   کے درمیان    باقو میں   سہہ  رکنی اجلا س منعقد ہوا۔

اس سربراہی اجلاس میں   توانائی سے لیکر   مواصلات ،    انسداد ِ دہشت گردی سے لیکر   بحیرہ کیسپین کی  حیثیت تک   کئی ایک  معاملات  پر  غور کیا  گیا۔

اس اجلاس کی   میزبانی  کرنے والے آذری صد الہام علی یف کا کہنا  تھا کہ"    سہہ  رکنی مذاکرات  علاقائی  استحکام کے    لیے اہمیت  کے حامل ہیں۔ اقتصادی   تعاون  کے فروغ کے لیے     کئی ایک مواقع پائے جاتے ہیں۔"

صدر روس نے   اس موقع پر کہا کہ   سہہ رکنی  مذاکرات کا فارمیٹ علاقائی     ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، آج ہم  اپنے باہمی تعلقات میں ایک  نئے   باب کا آغاز کر رہے ہیں۔

ایرانی صدر   حسن  روحانی   کا بھی اس موقع پر کہنا تھا کہ    تینوں ملکوں کے مابین   تعلقات  حد درجے   اہمیت کے حامل ہیں،  ہمسایہ ملکوں کے ساتھ   تعلقات  کا فروغ   ایران   کی خارجہ پالیسیوں میں  نمایاں مقام رکھتا ہے۔

سربراہی اجلاس کے  بعد   تینوں سربراہان نے    ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے۔

اعلامیہ میں    دہشت گردی کے خلاف مشترکہ  جدوجہد،  مواصلات، توانائی اور سیر و سیاحت کے شعبوں میں   تعاون کے فروغ کے معاملات    پر زور دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں