واضح ثبوت کی روشنی میں ہی فتح اللہ گولن کی حوالگی ممکن ہو سکتی ہے: صدر اوباما

ترک عوام  فتح اللہ  گؤلین کی  ترکی کو حوالگی کے معاملے  میں   تاخیری    سے   بے چینی محسوس کرتے ہیں: رکن ڈیموکریٹ پارٹی

546299
واضح ثبوت کی روشنی میں ہی فتح اللہ گولن کی حوالگی ممکن ہو سکتی ہے: صدر اوباما

امریکی صدر باراک اوباما  نے   ترکی میں فیتو دہشت گرد تنظیم کی     بغاوت کی کوشش اور  تنظیم  کے سرغنہ  فتح اللہ گؤلین کی  ترکی کو حوالگی   کے حوالے سے   کہا ہے کہ اہم اس چیز کو سنجیدہ لے رہے ہیں تا ہم  اس کا ثبوت  ملنا لازمی ہے۔"

امریکہ  میں  مقیم  ترک آجروں میں سے ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن  مراد گیوزیل    نے  صدر اوباما کے اعزازی مہمان کی حیثیت سے  شریک  ہونے والی    اور ڈیموکریٹ پارٹی کی  امیدوار  ہیلری  کلنٹن کی انتخابی مہم کے   حوالے سے  اٹلانٹا میں    ایک  میٹنگ  میں شرکت کی۔

 گیوزیل کا کہنا ہے کہ انہیں  اس دوران  فتح اللہ دہشت گرد تنظیم کے انقلابی اقدام کے   بارے میں  اوباما کو معلومات فراہم کرنے کا موقع ملا۔

انہوں نے اوباما سے کہا کہ  ترک عوام  فتح اللہ  گؤلین کی  ترکی کو حوالگی کے معاملے  میں   تاخیری    سے   بے چینی محسوس کرتے ہیں۔

اوباما نے جواباً کہا کہ " یہ ترکی میں پہلہ بغاوت نہیں تھی اس معاملے  پر کافی حساس ہونے  والے ترک عوام نے  باغیوں  کو  بہترین سبق سکھایا ہے۔  حزب اختلاف نے بھی  اس کے خلاف ڈٹ کر محاذ آرائی کی۔  جہاں تک گؤلین کی  حوالگی کا معاملہ   ہے تو  اس حوالے سے دلائل کی روشنی میں  قانونی  راہ  کو بروئے کار لایا جائیگا۔ ہم اس معاملے  کو سنجیدہ لے رہے ہیں  تاہم اس  کا ثبوت  لازمی ہے۔ "



متعللقہ خبریں