متعصبانہ بیانات کی وجہ سے ٹرمپ صدر بننےکے اہل نہیں: کلنٹن

امریکہ میں ہیلری کلنٹن نےٹرمپ کی مہم میں بیانات کو متعصب اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا رویہ منصب صدارت کے لیے اہل نہیں ہے

540152
متعصبانہ بیانات کی وجہ سے ٹرمپ صدر بننےکے اہل نہیں: کلنٹن

 امریکہ میں ہیلری کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی قبول کرتے ہوئے امریکی قوم کو درپیش  مسائل سے نمٹنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 انھوں نے ٹرمپ کی طرف سے انتخابی مہم کے دوران میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے مجوزہ منصوبے اور امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی جیسی تجاویز پر بھی تنقید کی۔

 کلنٹن نے  کہا کہ ہم دیوار نہیں چُنوائیں  گے، اس کی بجائے ہم ایک ایسی معیشت بحال کریں  گے جس میں ہر کوئی  اچھی ملازمت کے خواہاں افراد کو روزگار ملے  جبکہ ہم ان لاکھوں تارکین وطن کے لیے شہریت کا ایک راستہ بنائیں گے جو پہلے ہی ہماری معیشت میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

 کلنٹن نے کہا کہ  ہم مذہب پر پابندی نہیں لگائیں گے، ہم تمام امریکیوں اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کو شکست دیں گے۔

انھوں نے ٹرمپ کی مہم میں بیانات کو متعصب اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا رویہ منصب صدارت کے لیے اہل نہیں ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں