مڈغاسکر آتش زدگی کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں  16 بچے بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتے کی رات ایک عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور سوئے ہوئے افراد اس کی زد میں آگئے

537377
مڈغاسکر آتش زدگی کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک

مڈغاسکر کے وسطی حصے میں آتش زدگی کے ایک واقعے میں ہلاک شدگان کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں  16 بچے بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتے کی رات ایک عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور سوئے ہوئے افراد اس کی زد میں آگئے۔

پولیس کے مطابق یہ آتش زدگی حادثاتی طور پر پیش آئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ اتنی شدید تھی کہ اس سے پوری عمارت تباہ ہو گئی اور چھت بیٹھ گئی۔



متعللقہ خبریں