عدم  اعتماد  کو ختم  کرنے   کے معاملے میں ابھی ہم بہت مسافت  پر ہیں

ہم کسی ایسے مقام تک نہیں پہنچے جہاں ہم کہہ سکیں کہ سیاہ فام اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پولیس ڈپارٹمنٹ احترام، وقار اور برابری کے احساس کے ساتھ ان کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔ صدر باراک اوباما

529135
عدم  اعتماد  کو ختم  کرنے   کے معاملے میں ابھی ہم بہت مسافت  پر ہیں

امریکہ کے صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ملک میں سکیورٹی فورسز  اور عوام کے درمیان عدم  اعتماد  کو ختم  کرنے   کے معاملے میں ابھی ہم بہت مسافت  پر ہیں۔

وائٹ ہاوس میں  صدر اوباما نے ملک کی سکیورٹی یونٹوں کے حکام کے ساتھ اجلاس کیا جس میں وزیر انصاف لوریٹا لنچ اور "سیاہ فاموں کی زندگیاں اہم ہیں" نامی تحریک  کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں ایکٹیوسٹوں ، سماجی حقوق  تحریک کے رہنماوں اور ملک کے مختلف مقامات سے مقامی سیاست دانوں نے شرکت کی۔

اجلاس تین گھنٹے سے زائد عرصے تک جاری رہا اور اجلاس کے آخر میں صدر اوباما نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ   عدم اعتماد کی فضاء پر قابو پانے کے موضوع پر ملک بھر سے منفی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس مقام پر ہم پہنچنا چاہتے ہیں وہ  ابھی بہت دور ہے ہم کسی ایسے مقام تک نہیں پہنچے جہاں ہم کہہ سکیں کہ سیاہ فام اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پولیس ڈپارٹمنٹ احترام، وقار اور برابری کے احساس کے ساتھ ان کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔

صدر باراک اوباما نے کہا کہ اس کمی کو دور کرنے کے لئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنے اوپر عائد ہونے والی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔



متعللقہ خبریں