جاپان کے شہنشاہ آکی ہیٹو  نے تخت چھوڑنے کا اعلان کر دیا

82 سالہ شاہ  آکی ہیٹو نے اپنی عمر اور صحت کو وجہ دکھا کر کہا ہے کہ وہ تخت سے دستبردار ہو جائیں گے

528751
جاپان کے شہنشاہ آکی ہیٹو  نے تخت چھوڑنے کا اعلان کر دیا

جاپان کے شہنشاہ آکی ہیٹو  نے تخت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

کویوڈو  خبر رساں ایجنسی کے مطابق  82 سالہ شاہ  آکی ہیٹو نے اپنی عمر اور صحت کو وجہ دکھا کر کہا ہے کہ وہ تخت سے دستبردار ہو جائیں گے۔

آکی ہیٹو 7 جنوری  1989 کو اپنے والد ہیرو ہیٹو کی وفات کے بعد 55 سال کی عمر میں تخت نشین ہوئے تھے۔

توقع ہے کہ آکی ہیٹو کے بعد ان کے بیٹے پرنس ناروہیٹو تخت نشین ہو ں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں سب سے آخر میں 1817 میں شہنشاہ کوکاکو اپنی خواہش سے تخت سے دستبردار ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں