متحدہ امریکہ میں ریلی میں فائرنگ کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار ہلاک

پولیس اہلکاروں کو ایک مظاہرے کے دوران دو ماہر نشانہ بازوں کی طرف سے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ڈیلاس پولیس کے سربراہ ڈیوڈ براؤن کے مطابق تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ ایک گیراج میں مسلح شخص سے جھڑپ جاری ہے

525600
متحدہ امریکہ میں ریلی  میں فائرنگ کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس اہلکاروں پر کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم چار اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس اہلکاروں کو ایک مظاہرے کے دوران دو ماہر نشانہ بازوں کی طرف سے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

ڈیلاس پولیس کے سربراہ ڈیوڈ براؤن کے مطابق تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ ایک گیراج میں مسلح شخص سے جھڑپ جاری ہے۔

رواں ہفتے ہی ایک بار پھر دو مختلف علاقوں میں سیاہ فام مردوں کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے تھے اور جمعرات کو دیر گئے ہونے والے ایسے ہی ایک مظاہرے کے دوران پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان کا واقعہ پیش آیا۔ قبل ازیں اس طرح کے احتجاجی مظاہرے پرامن رہے تھے۔ فائرنگ کا یہ مہلک واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب چند گھنٹے قبل ہی صدر براک اوباما نے قانون نافذ کرنے والوں پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے اندر موجود نسلی امتیاز رکھنے والوں کو ہٹا دیں۔



متعللقہ خبریں