امریکہ میں سیاہ فاموں کے خلاف پولیس کے تشدد میں ایک نئے واقعے کا اضافہ

اگر اس قدر زیادہ امریکی  جلد کی رنگت کی وجہ سے  بعض انسانوں کو بعض انسانوں جتنا اہم خیال نہیں کرتے تو یہاں بعض چیزیں ایسی ہیں کہ جو جڑ بنیاد سے غلط ہیں۔ ہیلری کلنٹن

525062
امریکہ میں سیاہ فاموں کے خلاف پولیس کے تشدد میں ایک نئے واقعے کا اضافہ

امریکہ میں سیاہ فاموں کے خلاف پولیس کے تشدد میں ایک نئے واقعے کا اضافہ۔۔۔

ریاست لیوزیانہ کے دارالحکومت بیٹن رُژ میں ایک سفید فام پولیس اہلکار نے ایک مارکیٹ کے سامنے سی ڈی فروخت کرنے والے سیاہ فام کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔

پانچ بچوں کا باپ آلٹن سٹرلنگ سینے اور پشت میں لگنے والی گولیوں کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر بیٹن رُژ میں مظاہرے کئے گئے جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ملک میں پولیس کے تشدد کے خلاف احتجاج کی راہ ہموار کرنے والے اس واقعے کے لئے "#AltonSterling" کا ٹیگ استعمال کیا گیا جو مختصر وقت میں امریکہ میں سرفہرست ٹیگ بن گیا۔

دوسری طرف وزارت انصاف نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کروا دیا ہے۔

لیوزیانہ کے گورنر جان بیل ایڈورڈ نے کہا ہے کہ تفتیش میں وفاقی تحقیقاتی بیورو FBI  اور صوبائی پولیس بھی شامل ہو گی۔

واقعے میں ملوث پولیس اہلکار کو تحقیقات مکمل ہونے تک  ڈیوٹی سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

ڈیموکریٹ پارٹی کی ممکنہ  صدارتی امیدوار  ہیلری کلنٹن نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور اپنے تحریری بیان میں اس واقعے کو  تشویشناک قرار دیا ہے۔

بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ" آلٹن سٹرلنگ  کی موت ایک المیہ ہے۔ ہماری دعائیں ان کے کنبے اور بچوں کے ساتھ ہیں۔  سٹیٹن آئی لینڈسے بالٹی مور  تک، فرگوسن سے بیٹن روگ تک کثیر تعداد میں افریقی امریکن کنبے  پولیس کے ہاتھوں اپنے عزیزوں  کی ہلاکت کی وجہ سے  سوگ کی حالت میں ہیں"۔

کلنٹن نے مزید کہا ہے کہ "اگر اس قدر زیادہ امریکی  جلد کی رنگت کی وجہ سے  بعض انسانوں کو بعض انسانوں جتنا اہم خیال نہیں کرتے تو یہاں بعض چیزیں ایسی ہیں کہ جو جڑ بنیاد سے غلط ہیں"۔

امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ  میں پولیس کے تشدد  سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  موجودہ واقعے سمیت سال 2016 میں  پولیس کی طرف سے ہلاک کئے جانے والے افراد کی تعداد 505 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں