ای میلز کے بارے میں، ایف بی آئی کی ہیلری کلنٹن سے پوچھ گچھ

متحدہ امریکہ کے وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے ہفتے کے روز سابق وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی تقریباﹰ یقینی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن سے پوچھ گچھ کی۔  انہوں نے بہ پیغام رسانی کے محفوظ طریقے اپنانے کی بجائے اپنی پرائیویٹ ای میل استعمال کی تھی

523117
ای میلز کے بارے میں، ایف بی آئی کی ہیلری کلنٹن سے پوچھ گچھ

متحدہ امریکہ   میں ڈیمو کریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلر کلٹن   نے  وزیر خارجہ کے دور میں  سرکاری  دستاویزات  کے لیے پرائیویٹ  ای میل ایڈریس  استعمال کرنے   کی وجہ سے   ایف بی آئی  کو  اپنا بیان دیا ہے۔

متحدہ امریکہ کے وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے ہفتے کے روز سابق وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی تقریباﹰ یقینی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن سے پوچھ گچھ کی۔

 انہوں نے بہ طور وزیر خارجہ مختلف مواقع پر پیغام رسانی کے محفوظ طریقے اپنانے کی بجائے اپنی پرائیویٹ ای میل استعمال کی تھا۔

کلنٹن کے ایک قریبی ذریعے کے مطابق ہلیری کلنٹن سے واشنگٹن میں ایف بی آئی کے ہیڈکوارٹرز میں اس سلسلے میں ساڑھے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری رہا۔

 اب سے تین ہفتے بعد ممکنہ طور پر ڈیموکریٹک پارٹی تقریباﹰ یقینی طور پر ہلیری کلنٹن کو باقاعدہ صدارتی امیدوار نامزد کر دے گی۔

متحدہ امریکہ کے وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے نے سن 2015 میں سابق  وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ شروع کیا تھا۔



متعللقہ خبریں