فلسطینی انتہائی مشکل معاشی حالات کا شکار ہو گئے: بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام چوکیوں، رکاوٹوں اور نقل و حرکت کیلئے اجازت ناموں کی شرط کے باعث انتہائی مشکل معاشی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں

521701
فلسطینی انتہائی مشکل معاشی حالات کا شکار ہو گئے: بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام چوکیوں، رکاوٹوں اور نقل و حرکت کیلئے اجازت ناموں کی شرط کے باعث انتہائی مشکل معاشی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے اسرائیل کے آخری دورے میں بان کی مون نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ 2 ریاستی حل سے متعلق مذاکرات شروع کرنے کیلئے دلیرانہ اقدامات کریں۔

مشرق وسطیٰ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اس معاملے میں پیش رفت ضروری ہے ، تنازع کا اس وقت تک کوئی حل ممکن نہیں ہو سکتا جب تک یہ تسلیم نہ کر لیا جائے کہ فلسطینیوں اور یہودیوں کا اس خطے کے ساتھ تاریخی اور مذہبی رشتہ ہے ۔ اْنہوں نے کہا کہ تشدد کسی بات کا حل نہیں اور مشرق وسطیٰ کا تنازع طے کرنے کیلئے باہر سے کوئی حل مسلط نہیں کیا جا سکتا، اس کا حل ایک دوسرے کے وقار اور جائز جذبات کو تسلیم کرتے ہوئے براہِ راست مذاکرات ہیں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غزہ میں اقوام متحدہ کی زیر سرپرستی قائم اسکول کا دورہ کیا اور رملہ میں فلسطینی رہنما محمود عباس سے ملاقات بھی کی۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں