امریکہ:سیلاب اور جنگلات کی آگ نے 16 افراد کی جان لے لی

مغربی ورجینیا  میں 7 گھنٹے مسلسل ہونے والی بارش کی وجہ سے  سیلاب کی  صورت حال پیدا ہو گئی  جس  سے 14 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کیلیفورنیا میں لگی آگ نے بھی دو افراد کی جان لےلی

517863
امریکہ:سیلاب اور جنگلات کی آگ نے 16 افراد کی جان لے لی

امریکہ اس وقت قدرتی آفات سے  نبرد آزما  ہے ۔

  ایک جانب ملک کو سیلاب اور دسری جان جنگلات کی آگ نے گھیر رکھا ہے  جن کے نتیجے میں اب تک 16 افراد ہلاک ہو  چکے ہیں۔

 مغربی ورجینیا  میں 7 گھنٹے مسلسل ہونے والی بارش کی وجہ سے  سیلاب کی  صورت حال پیدا ہو گئی  جس  سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

 ریاستی گورنر   earl ray tomblin   نے   بتایا   کہ  یہ  اس صدی کی بد ترین  ریاستی تباہی  ہے  جس سے نمٹنے کےلیے  کوششیں  جاری ہیں۔

 سیلاب کی وجہ سے  متعدد سڑکیں   اور پل ٹوٹ گئے اور متعدد مکانات زیر آب  آ گئے۔

 دوسری جانب کیلیفورنیا  میں  واقع جنگلات  میں آگ بھڑک اٹھی  جس سے دو افراد ہلاک اور 100 مکانات  جل کر خاک ہو گئے۔

 بتایا گیا ہےکہ یہ آگ پھیلتی جا رہی ہے  جس پر قابو پونے کی  کوشش  میں  فائر بریگیڈ  کا عملہ مصروف ہے۔

 



متعللقہ خبریں