مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی بیانات دہشت گردوں  کے مفاد  میں ہو سکتے ہیں

خلاف نفرت پر مبنی بیانات جاری کر کے دہشت گرد گروپوں کی خدمت کی جا رہی  اور یہ دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ جیسے امریکہ اور اسلام کے درمیان جنگ کے حالات موجود ہے۔ جان کیری

514968
مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی بیانات دہشت گردوں  کے مفاد  میں ہو سکتے ہیں

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری  اور اقوام متحدہ کی امورِ مہاجرین  کی نمائندہ خصوصی امریکی اداکارہ انیجلینا جولی  نے عالمی یومِ مہاجرین کی مناسبت سے ڈلس کے علاقے میں مسلمان کمیونٹی کی طرف سے دئَ گئے افطار پروگرام میں شرکت کی۔

پروگرام سے خطاب  کو جان کیری نے 'اسلامُ علیکم' کے ساتھ شروع کیا اور ان دنوں مسلمان دنیا کے ماہِ مقدس منانے کا ذکر کرتے ہوئے ' رمضانِ کریم' کے الفاظ استعمال کئے۔

کیری نے امریکہ میں قبول کئے جانے والے مہاجرین کے ملکی تحفظ کے خطرہ ہونے سے متعلق آراء کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ " ایک مخصوص نگرانی کے بعد امریکہ میں قبول کئے گئے مہاجرین کا ملک کے لئے خطرہ ہو سکنا موضوع بحث تک نہیں ہے"۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی بیانات دہشت گردوں  کے مفاد  میں ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی بیانات جاری کر کے دہشت گرد گروپوں کی خدمت کی جا رہی  اور یہ دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ جیسے امریکہ اور اسلام کے درمیان جنگ کے حالات موجود ہے۔

کیری نے کہا کہ یہ چیز درست نہیں ہے بلکہ امریکہ کے علاوہ اور کوئی ملک ایسا نہیں ہے کہ جہاں مسلمان راحت و آرام کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

اینجلینا جولی نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ "انسان برابر پیدا ہوئے ہیں اور ہر ایک مساوی حقوق کا مالک ہے۔ جمہوری ممالک کو یہ بات زیب نہیں دیتی کہ وہ  بعض انسانوں کو بعض انسانوں سے زیادہ اہم   خیال کریں"۔

افطاری میں مختلف ادیان سے نمائندوں نے شرکت کی اور افطاری کے لئے مغرب کی اذان کا امریکی فوج سے ایک مسلمان فوجی کا پڑھنا مرکز توجہ بنا۔



متعللقہ خبریں