2015 میں مہاجرین کی تعداد پانچ میلین تک پہنچ گئی

اپنے گھروں کو تر ک کرنے پر مجبور کیے جانے والے انسانوں کی تعداد65٫3 میلین تک پہنچ گئی ہے ۔

514318
2015 میں مہاجرین کی تعداد پانچ میلین  تک پہنچ گئی

اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ سال پانچ میلین سے زائد انسانوں نے اپنے گھربار ترک  کیےہیں اور اپنے گھروں کو تر ک کرنے پر مجبور کیے جانے والے انسانوں کی تعداد65٫3 میلین تک پہنچ گئی ہے ۔

کمیشن نے مہاجرین کے عالمی یوم کی مناسبت سے جاری رپورٹ میں بتایا ہے کہ  جنگوں ،جھڑپوں ،مظالم  ،تشدد اور انسانی حقوق کی پامالی کیوجہ سے 2015 میں دنیا بھر میں  اپنے گھروں کو ترک کرنے پر مجبور کیے جانے والے  افراد کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی  تھی  ۔  2015 میں  گھر بار ترک کرنے والے افراد کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5٫8 میلین اضافہ ہوا ہے جن میں سے نصف تعداد بچوں کی ہے ۔  65 میلین مہاجرین میں سے 40٫8 میلین نے ملک کے اندر ،21٫3 میلین نے بیرون ملک اور 3٫2 میلین افراد نے ترقی پذیر ممالک میں پناہ کا حق دینے کی درخواست کی ہے ۔54 فیصد مہاجرین کا تعلق شام ،عراق ،افغانستان اور صومالیہ سے ہے ۔2011 سے لیکر ابتک 4٫9 میلین  شامی اپنے  گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہوئے ہیں جن میں سے 2٫7 میلین نے ہمسایہ ممالک میں پناہ لی ہے ۔

رپورٹ میں  2015 میں یورپ پہنچنے والے مہاجرین کے لیے اپنے دروازے بند کرنے کی وجہ سے یورپ پر تنقید کی گئی ہے اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ 4٫2 میلین  مہاجرین کا بوجھ زیادہ تر ترقی پذیر ممالک اٹھا رہے ہیں ۔ ترکی میں پناہ لینے والے مہاجرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔



متعللقہ خبریں