سلامتی کونسل کے مستقل رکن روس کا کردار انتہائی اہم ہے ، بانکی مون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے کہا کہ اقوام متحد ہ  کے  بانی اور سلامتی کونسل کے مستقل رکن روس کا کردار انتہائی اہم ہے۔

512726
سلامتی کونسل کے مستقل رکن روس کا کردار انتہائی اہم ہے ، بانکی مون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے روس کے دورے کے دوران سینٹ پیٹرس برگ میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحد ہ  کے  بانی اور سلامتی کونسل کے مستقل رکن روس کا کردار انتہائی اہم ہے اور میں روس کی قیادت پر یقین رکھتا ہوں ۔

 بانکی مون کے اس بیان پر  اقوام متحدہ میں یوکرین کے نمائندے ییل چنکو  نے ردعمل ظاہر کیا ۔انھوں نے  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانکی مون کیطرف سے یوکرین میں روس نوازوں کی حمایت کرتے ہوئے روس کی تعریف کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے اس موضوع سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ روس  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن ملک ہے اور  عالمی مسائل  کے حل میں اس کا کردار اہم ہے ۔ یاد رہے کہ  بانکی مون  کو  دس سالہ سیکریٹری جنرل کےدور کے  آخری سال  میں تیری بار کسی ملک کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔



متعللقہ خبریں