داداب کیمپ بند کر دیا جائے گا:امینہ محمد

کینیا  کی وزیر خارجہ  امینہ محمد  نے  کہا ہے  کہ   داداب  کا  مہاجر کیمپ بند کروانےکے لیے  انہوں نے اقوام متحدہ سے درخواست کی تھی

512703
داداب کیمپ بند کر دیا جائے گا:امینہ محمد

 کینیا  کی وزیر خارجہ  امینہ محمد  نے  کہا ہے  کہ   داداب  کا  مہاجر کیمپ بند کروانےکے لیے  انہوں نے اقوام متحدہ سے درخواست کی تھی ۔

 امینہ محمد   نے  برسلز میں  اخباری  نمائندوں سے   گفتگو  کرتےہوئے  کہا کہ  سیکریٹری جنرل  بان کی مون     کی  کینیا کے صدر اوہورو کینیاتا سے ملاقات     کے دوران  کیمپ میں مقیم 3 لاکھ صومالی باشندوں کی محفوظ طریقے سے  وطن واپسی   کےلیے ضروری فنڈ مہیا کرنےکی شرط رکھی گئی تھی  جو کہ قبول کرلی گئی ۔

  وزیر خارجہ نے کہا کہ  داداب کیمپ بند کر دیا جائے گا   جس  پر پناہ گزینوں کو بھی اعتراض نہیں ہے۔

 یاد رہے کہ  حکومت کینیا  نے  داداب کیمپ  کو الشباب  دہشت گرد تنظیم   کی آماج گاہ بن جانے کے خوف سے بند کرنے کا اعلان کیا تھا ۔



متعللقہ خبریں