مصری مسافر طیارے کا ملبہ بحیرۂ روم سے مل گیا ، مصری تحقیقاتی ایجنسی

مصر کی تحقیقاتی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ   گزشتہ ماہ لاپتہ ہونے والے مصری مسافر طیارے کا ملبہ بحیرۂ روم سے مل گیا ہے۔

511988
مصری مسافر طیارے کا ملبہ بحیرۂ روم سے مل گیا ، مصری تحقیقاتی ایجنسی

مصر کی تحقیقاتی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ   گزشتہ ماہ لاپتہ ہونے والے مصری مسافر طیارے کا ملبہ بحیرۂ روم سے مل گیا ہے۔

تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز کے ملبے کے اہم حصوں کا پتہ لگایا گیا ہے جب کہ گہرے سمندر میں جہاز کے ملبے کی تلاش میں مصروف بحری جہازنے مسافر طیارے کے ملبے کی ایک تصویر بھی بھجوائی ہے۔ یونان کے تفتیش کاروں کے مطابق جہاز پہلے 90 ڈگری پر بائیں جانب اور پھر دائیں جانب 360 ڈگری پرگھوما، جہاز کی بلندی 11 ہزار میٹر سے کم ہو کر 4600 میٹر ہوئی اور پھر جہاز تین ہزار میٹر کی بلندی پر آنے کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ مصری طیارہ  ایم ایس 804  انیس مئی کو پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے یونان کے جزیرے کیرپاتھوس کے قریب لاپتہ ہوگیا تھا ۔ طیارے میں عملے کے ارکین سمیت 66 افراد سوار تھے۔ ہلاک ہونے والے مسافروں کا تعلق مصر ،فرانس، عراق ،برطانیہ ،بیلجیم ،کویت ،سعودی عرب، سوڈان، چڈ ،پرتگال اور الجزائر سے تھا ۔



متعللقہ خبریں