البغدادی کی موت کی خبرمحض افواہ ہے: امریکہ

پینٹاگون   کے ترجمان  لیفٹنٹ جیف ڈیوس نے اخباری نمائندوں کو  بتایا کہ  امریکی زیر قیادت اتحادی  طیاروں نے  12 جون کو الراقہ پر حملہ ضرور کیا تھا  لیکن اس میں  البغدادی    کی ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

511129
البغدادی کی موت کی خبرمحض افواہ ہے: امریکہ

امریکہ نے  داعش کے  سرغنہ ابو بکر ال بغدادی  کی  شامی شہر الراقہ میں ہلاکت کی خبر کی  تردید کی ہے۔

 پینٹاگون   کے ترجمان  لیفٹنٹ جیف ڈیوس نے اخباری نمائندوں کو  بتایا کہ  امریکی زیر قیادت اتحادی  طیاروں نے  12 جون کو الراقہ پر حملہ ضرور کیا تھا  لیکن اس میں  البغدادی    کی ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان نے  کہا کہ اس سے پیشتر بھی البغدادی کی موت کی خبریں  گردش میں تھیں  جن کی  تردید کی جا چکی تھی۔

یاد رہے کہ  داعش  کی حامی ایک  نیوز ایجنسی  نے  البغدادی کی 12 جون کے حملوں میں ہلاکت کی تصدیق کی تھی ۔



متعللقہ خبریں