اقوام متحدہ کی امریکی انتظامیہ سے اسلحے کے کنٹرول سے متعلق سخت اقدامات کرنے کی اپیل

پیر کو سکیورٹی کونسل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’’سکیورٹی کونسل کے ارکان 12 جون 2016 کو فلوریڈا کے شہر ورلینڈو میں ہونے والےحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس میں لوگوں کوان کے جنسی رجحانات کے باعث نشانہ بنایا گیا، جس میں 49 افراد ہلاک ہوئے

510855
اقوام متحدہ  کی امریکی انتظامیہ سے اسلحے کے کنٹرول سے متعلق سخت اقدامات کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متحدہ امریکہ   کی ریاست فلو ریڈا  میں  ہم جنس پرستوں  کے ایک کلب پر کیے جانے والے حملے  جس میں  49 افراد ہلاک ہوگئے تھے  امریکی انتظامیہ کو  اسلحے کے کنٹرول کے لیے سخت اقدامات  کرنے  کی اپیل کی ہے۔

پیر کو سکیورٹی کونسل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’’سکیورٹی کونسل کے ارکان 12 جون 2016 کو فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس میں لوگوں کو ان کے جنسی رجحانات کے باعث نشانہ بنایا گیا، جس میں 49 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوئے۔‘‘

اطلاعات کے مطابق روس اور مصر نے بیان میں استعمال کی جانے والی زبان پر اعتراض کیا تھا۔ یہ دونوں ملک 70 سے زائد ان ممالک مین شامل ہیں جہاں ہم جنس پرستی ابھی بھی جرم کے زمرے میں آتی ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر سمانتھا پاور نے نیویارک میں ہم جنس پرستوں کی ایک بار ’سٹون وال ان‘ میں اس حملے کے متاثرین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کے بعد کہا کہ ’’یہ اہم ہے، یہ ایک بہت چھوٹی تبدیلی ہے مگر اہم تبدیلی ہے۔‘‘

 



متعللقہ خبریں