حملہ آور کے کسی گروہ سے رابطے کے شواہد نہیں ملے: اوباما

امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اس بات کا  واضح ثبوت نہیں ہے  کہ اورلینڈو کے نائب کلب میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور نے یہ کارروائی بیرون ملک کسی دہشت گرد گروہ کی ہدایت پر کی تھی

510466
حملہ آور کے کسی گروہ سے رابطے کے شواہد نہیں ملے: اوباما

امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اس بات کا  واضح ثبوت نہیں ہے  کہ اورلینڈو کے نائب کلب میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور نے یہ کارروائی بیرون ملک کسی دہشت گرد گروہ کی ہدایت پر کی تھی ۔

گزشتہ روز  وائٹ ہاوس میں صدر اوباما نے صحافیوں کو بتایا کہ  یہ لگتا ہے کہ حملہ آور انٹرنیٹ پر انتہا پسندوں کی طرف سے پھیلائی گئی معلومات سے متاثر ہوا ہو۔

 یاد رہے کہ گزشتہ اتوار   کو  فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے ایک مشہور نائٹ کلب میں حملہ آور نے فائرنگ کر کے 49 افراد کو ہلاک اور 53 کو زخمی کر دیا تھا اور پھر پولیس کے ساتھ جھڑپ میں خود بھی مارا گیا۔

حملہ آور کی شناخت افغان نژاد امریکی خاندان سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ عمر صدیق متین کے طور پر کی گئی تھی  اسے ملکی تاریخ کا بدترین قتل عام قرار دیا جا رہا ہے۔

صدر نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے حکام تاحال اپنی تحقیقات کے ابتدائی مرحلے میں ہیں  اور اب بھی  ہمارے جاننے کےلیے کافی  مواد جمع کرنا باقی ہے۔



متعللقہ خبریں