100 طاقتور ترین خواتین کی فہرست میں 6 مسلم خواتین

100 طاقتور ترین خواتین کی فہرست میں 6 مسلم خواتین بھی شامل ہیں ۔

508014
100 طاقتور ترین خواتین کی فہرست میں 6 مسلم خواتین

 

 بنگلا دیش کی وزیراعظم، ایک سعودی ارب پتی خاتون اور ماریشس کی صدر ان چند مسلم خواتین میں سے ہیں جنھیں امریکی جریدے فوربز کی 100 طاقتور ترین خواتین کی سالانہ فہرست میں جگہ ملی ہے۔ جرمن چانسلر انجلا مرکل سر فہرست ہیں ۔

بنگلا دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد فوربز کی فہرست میں 36 ویں نمبر پر ہیں۔ یہ دوسری بار ہے کہ فوربس کی فہرست میں حسینہ واجد کو شامل کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال وہ 59ویں نمبر پر تھیں۔ شیخہ لبنی القاسمی متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت برائے تحمل و برداشت ہیں اور وہ فوربز کی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل فوربز نے دنیا کی طاقتور ترین خاتون شخصیات کی فہرست جاری کی تھی جس میں جرمن چانسلر انجلا مرکل کو سر فہرست قرار دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں