کلنٹن کی حمایت میں اضافہ ،صدارتی امیدوار نامزد ہونے کا امکان

ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی کے لیے درکار مندوبین کی  گزشتہ روز  حمایت حاصل ہونے کے بعد ہیلری کلنٹن امریکی تاریخ کی وہ پہلی خاتون ہوں گی جو صدارتی دوڑ کے لیے کسی بڑی پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گی

505545
کلنٹن کی حمایت میں اضافہ ،صدارتی امیدوار نامزد ہونے کا امکان

ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی کے لیے درکار مندوبین کی  گزشتہ روز  حمایت حاصل ہونے کے بعد ہیلری کلنٹن امریکی تاریخ کی وہ پہلی خاتون ہوں گی جو صدارتی دوڑ کے لیے کسی بڑی پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گی۔

آٹھ سال  قبل  بھی ہیلری  کلنٹن ڈیموکریٹک  پارٹی کی ابتدائی  انتخابی دوڑ میں شریک ہوئی تھیں مگر براک اوباما سے ہار گئی تھین جو اس کے بعد دو مرتبہ صدر منتخب ہوئے۔

اتوار کو پورتو ریکو میں فیصلہ کن کامیابی اور  دیگر  مندوبین کی حمایت ملنے کے بعد سابق وزیر خارجہ، نیویارک سے منتخب ہونے والی سینیٹر اور سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن کے مندوبین کی تعداد 2,383 ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے امیدوار نامزد کیے جانے کی قوی امید ہے۔



متعللقہ خبریں