یہ سال انسانی تاریخ کا گرم ترین سال ہوگا: کیری

امریکی وزیر خارجہ جان کیری  نے کہا ہے کہ یہ سال انسانی تاریخ کا گرم ترین سال ہوگا جس کی وجہ سے خشک سالی ، آلودگی اور نقل مکانی عمل میں آ سکتی ہے

503480
یہ سال  انسانی تاریخ کا گرم ترین سال ہوگا: کیری

امریکی وزیر خارجہ جان کیری  نے   کہا ہے کہ یہ سال انسانی تاریخ کا گرم ترین سال ہوگا جس کی وجہ سے خشک سالی ، آلودگی اور نقل مکانی عمل میں آ سکتی ہے۔

 امریکی  وزیر خارجہ نے  اقوام متحدہ    کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب  سے خطاب میں  21 ویں صدی    اور  اس کے نتیجے میں  پائی جانے والی  سہولتوں کا ذکر کیا ۔

 کیری نے کہا کہ  جدید ٹیکنالوجی نے جہاں ہماری زندگی سہل بنائی ہے وہیں   ہمیں  عالمی حرارت میں اضافے کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اگر ہم نے اس مسئلے پر قابو نہیں  پایا تو  دنیا میں خشک سالی، پانی کی کمی، نقل مکانی اور دیگر آفتوں  میں اضافہ روکنا مشکل  ہو جائے گا۔


ٹیگز: #کیری , #2016 , #گرم

متعللقہ خبریں