پاول رائن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کر دیا

امریکی مجلس نمائندگان کے سربراہ پاول رائن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

503323
پاول رائن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت  کا اعلان  کر دیا

 

متحدہ امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے اہم لیڈر اور مجلس نمائندگان کے سربراہ پاول رائن نے پارٹی کے واحد امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

امریکہ میں 8 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے پہلے ابتدائی انتخابات کا سلسلہ جاری ہے  ۔ان انتخابات میں ملک   کے ارب پتی ٹرمپ واحد امیدوار رہ گئے ہیں ۔ پارٹی کی اہم شخصیات کیساتھ ان کے نظریاتی اختلافات موجود  ہیں  ۔مجلس نمائندگان کے سربراہ پاول رائن  نے تما م رقیبوں کو پیچھے چھوڑنے کے باوجود ٹرمپ کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔چند ہفتے قبل انھوں نے واشنگٹن میں ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ فی الحال میں ٹرمپ کی حمایت کے لیے تیار نہیں ہوں لیکن انھوں  نے کل ٹرمپ کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ۔ انھوں  نے جین سول ا خبار میں  تحریر اپنے  مقالے میں اس طرف توجہ دلائی ہے کہ ٹرمپ کیساتھ نظریاتی اختلافات سے زیادہ مفاہمتی پہلو موجود ہیں ۔



متعللقہ خبریں