امریکہ اور فرانس میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی،6 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں  شدید سیلاب کے باعث  6افراد ہلاک ہو گئے جبکہ فرانس میں بھی شدید بارشوں سے دریائے سین میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے

501531
امریکہ اور فرانس میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی،6 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں  شدید سیلاب کے باعث  6افراد ہلاک ہو گئے۔

دریا میں طغیانی آنے کی وجہ سے کھیتوں اور مویشیوں کے باڑوں کو نقصان پہنچا ہے  جبکہ آبادی کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جا رہا ہے۔

فرانس میں بھی سیلاب نے  تباہی مچا رکھی ہے  جہاں  دریائے سین میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے جس کے باعث قریبی  سڑکوں    کو ٹریفک کےلیے بند کر دیا گیا ۔

محکمہ موسمیات   کےمطابق ،  ملک کے 19 علاقوں میں  سیلاب کے خطرے کے باعث  انتظامیہ کو  چوکنا رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں