امریکیوں نے جنگوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یاد منائی

اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ان فوجیوں کا ہم پر جو قرض ہے اسے ہم کبھی بھی ادا نہیں کر سکیں گے۔ صدر باراک اوباما

500919
امریکیوں نے جنگوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یاد منائی

امریکیوں نے جنگوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یاد منائی ۔۔۔

ملک میں روایتی "قومی میمورئیل ڈے"  کی تقریبات  کی مناسبت سے ریاست ورجینیا  کے آرلنگٹن قبرستان  میں سرکاری تقریب کا اہتمام  کیا گیا۔

 تقریب میں شریک صدر باراک اوباما نے نامعلوم فوجی کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر اوباما نے کہا کہ" اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ان فوجیوں کا ہم پر جو قرض ہے اسے ہم کبھی بھی ادا نہیں کر سکیں گے"۔

یادگاری تقریب  کی مناسبت سے دارالحکومت واشنگٹن میں بھی مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

سابقہ فوجیوں اور ان کے عزیزوں کے لئے برستی بارش میں منعقدہ  کانسرٹ میں جذباتی لمحات بھی پیش آتے رہے۔



متعللقہ خبریں