بیلجیئم کے وزیر خارجہ کا دورہ کیوبا،تعلقات فروغ دینےپر غور

بیلجیئم کے وزیر خارجہ ڈیڈیئر رنڈرز نے حال ہی میں  کیوبا کا دورے کے دوران  ہوانا  میں  اپنے ہم منصب  روڈریگز پاریلا سے ملاقات کی جس میں  دونوں وزرا کے درمیان  تعاون کے فروغ  پر  تبادلہ خیال  کیا گیا

500895
بیلجیئم کے وزیر خارجہ کا دورہ کیوبا،تعلقات فروغ دینےپر غور

یورپی یونین  اور کیوبا کے درمیان  تعلقات   میں پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے۔

 بیلجیئم کے وزیر خارجہ ڈیڈیئر رنڈرز نے حال ہی میں  کیوبا کا دورے کے دوران  ہوانا  میں  اپنے ہم منصب  روڈریگز پاریلا سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں  دونوں وزرا کے درمیان  تعاون کے فروغ  پر  تبادلہ خیال  کیا گیا ۔

 رینڈرز نے بعد ازاں  ہوانا میں   واقع میدان  انقلاب   میں منعقدہ ایک تقریب میں  شرکت کی اور آزادی  کے  رہنما ہوزے مارٹی  کی یادگار پر پھول رکھے۔

 واضح رہے کہ  یورپی یونین اور کیوبا   کے درمیان تعلقات    کے فروغ کےلیے  گزشتہ  مارچ کے مہینے میں ایک معاہدہ طے کیا گیا تھا ۔



متعللقہ خبریں