سزا کے طور پر جنگل میں چھوڑا جانے والا بچہ لاپتہ ہو گیا

علاقے میں ریچھوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے اندیشوں میں اضافہ ہو رہا ہے

500598
سزا کے طور پر جنگل میں چھوڑا جانے والا بچہ لاپتہ ہو گیا

جاپان میں  ماں باپ کی طرف سے سزا کے طور پر گاڑی سے اتار کر جنگل میں چھوڑا جانے والا بچہ لاپتہ ہو گیا۔

جزیرہ ہوکائڈو میں ہفتے کے روز  سے لے کر اب تک  لاپتہ 7 سالہ  بچے کی تلاش کے لئے حکام کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

علاقے میں ریچھوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے اندیشوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ماں باپ نے پہلے اپنے بیان میں کہا کہ جب وہ گھاس جمع کر رہے تو بچہ لا پتہ ہو گیا لیکن بعد ازاں انہوں نے بچے کو سزا کے طور پر گاڑی سے اتار کر جنگل میں چھوڑنے کا اعتراف کر لیا۔

ترجمان کے مطابق  بچے کا باپ چند منٹ کے بعد اس جگہ گیا کہ جہاں انہوں نے بچے کو چھوڑا تھا لیکن بچہ وہاں موجود نہیں تھا۔

باپ سانکئی نے کہا کہ   ہمارا بچہ بہت  چست اور چاق و چوبند ہے ۔ پارک میں لوگوں اور گاڑیوں پر پتھر پھینکنے کی وجہ سے ہم نے بچے کو سزا دینا  چاہی لیکن اب مجھے اس کے بارے میں بہت تشویش لاحق ہے۔



متعللقہ خبریں