قانون کے لمبے ہاتھوں نے سابقہ آمر کو بھی نہیں بخشا،20 سال قید کی سزا

ارجنٹائن  کے  سازشی اور آمر لیڈر reynaldo  benito bignone   کو 20 سال قید کی سزا دی گئی ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے  ستر کی دہائی کے دوران  لاطینی ممالک میں امریکی  آشیرباد سے   condor  نامی آپریشن  شروع کیا تھا

499309
قانون کے لمبے ہاتھوں نے سابقہ آمر کو بھی نہیں بخشا،20 سال قید کی سزا

 ارجنٹائن  کے  سازشی اور آمر لیڈر reynaldo  benito bignone   کو 20 سال قید کی سزا دی گئی ہے ۔

 بگنون  پر الزام ہے کہ انہوں نے  ستر کی دہائی کے دوران  لاطینی ممالک میں امریکی  آشیرباد سے   condor  نامی آپریشن  شروع کیا تھا  جس سے   ان ممالک کی عوامی حکومتیں ختم کرنے میں مدد ملی تھی ۔

 بگنون  کے  خلاف دائر مقدمہ تین سال تک چلا    جس کے نتیجے میں 88 سالہ بگنون  کے علاوہ ان کے 17 سابقہ فوجی رفقا٫  پر بھی  انسانیت سوز جراءم ثابت کرتےہوئے  سزائیں دی گئی ہیں۔

 یاد رہے کہ  ارجنٹائن میں سن 1976 سے 1983 کے درمیانی  عرصے میں   حکومت،  بگنون کے آمرانہ دور      کے رحم و کرم پر تھی  جس کے دوران  مختلف انسانیت سوز جرائم  کا بازار گرم کیا گیا  اور ایک اندازے کے مطابق  13 ہزار افراد کی عاقبت   کا کوئی علم نہیں ہے ۔

 



متعللقہ خبریں