طالبان دوبارہ افغانستان پر حکومت نہیں کرسکتے۔،صدر اوباما

امریکی صدر باراک اوباما  نے کہا ہے کہ دنیا افغانستان میں القاعدہ اور داعش کومضبوط ہوتے نہیں دیکھنا چاہتی۔

498512
طالبان دوبارہ افغانستان پر حکومت نہیں کرسکتے۔،صدر اوباما

 

 امریکی صدر باراک اوباما  نے کہا ہے کہ دنیا افغانستان میں القاعدہ اور داعش کومضبوط ہوتے نہیں دیکھنا چاہتی لہٰذا طالبان سمجھ لیں کہ وہ دوبارہ افغانستان پر حکومت نہیں کرسکتے۔

 صدربراک اوباما  نے جاپان میں جی سیون کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  طالبان کی نئی قیادت سے بات چیت کی تمام امیدیں ختم ہوتی نظر آرہی ہیں کیونکہ نئی لیڈر شپ کے باوجود طالبان ابھی بھی تشدد پر تلے ہوئے ہیں اور خدشہ ہے کہ شدت پسند افغانستان میں قتل و غارت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا میں امید کرتا ہوں کہ ایک وقت آئے گا جب طالبان قیادت کو احساس ہوگا کہ انہیں کیا کرنا چاہیے، وہ حکومت سے بات چیت کا راستہ اختیار کریں گے ۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا افغانستان میں القاعدہ اور داعش کومضبوط ہوتے نہیں دیکھنا چاہتی لہٰذا طالبان سمجھ لیں وہ دوبارہ افغانستان پرحکومت نہیں کرسکتے۔

براک اوباما نے ریپبلیکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی رہنما ٹرمپ سے عاجز ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یا تو وہ عالمی مسائل سے غافل ہیں یا پھر یہ ان کا لاپرواہ رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو امریکا اور دنیا کی بھلائی اور سلامتی سے کوئی غرض نہیں اور وہ اس کے بارے میں نہیں سوچتے، وہ صرف ٹویٹس، بیانات اور جملوں سے شہ سرخیوں اور خبروں میں رہنے کا گر جانتے ہیں، انہیں امریکا کی ترقی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں