صدر مصطفیٰ عاکنجی اور اناستاسیا دس مذاکراتی عمل کو دوبارہ شروع کریں، عائدے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے قبرص نے صدر مصطفیٰ عاکنجی اور قبرصی یونانی انتظامیہ کے رہنما اناستاسیا دس سے مذاکراتی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے ۔

498344
صدر مصطفیٰ عاکنجی اور اناستاسیا دس مذاکراتی عمل کو دوبارہ شروع کریں، عائدے

 

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کے خصوصی نمائندے برائے قبرص ایسپن بارتھ عائدے نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے صدر مصطفیٰ عاکنجی اور قبرصی یونانی انتظامیہ کے رہنما اناستاسیا دس کیطرف سے مذاکراتی عمل کو دوبارہ شروع کرنے پر یقین کا اظہار کیا ہے ۔

مصطفیٰ عاکنجی نے عائدے سے قصر صدارت میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد عائدے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  قبرصی یونانی انتظامیہ کے رہنما اناستاسیا دس کیطرف سے  کل ہونے والے مذاکرات میں شرکت نہ کرنے  کا اعلان قبرص مذاکرات  کےموجودہ مرحلے کے لیے ناخواہش کردہ موقف ہے ۔مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے ۔ دونوں سربراہان کو ایک سال سے مسئلہ قبرص کے حل کے لیے جاری مذاکرات کو نقصان پہنچانے سے گریز کرنے کی ضرورت ہے ۔ قبرصی یونانی انتظامیہ کے رہنما اناستاسیا دس نے صدر عاکنجی کیطرف سے ترکی میں ہونے والے انسان دوست سربراہی اجلاس  کے بعد صدر ایردوان کیطرف سے دئیے گئے عشائیے میں شرکت پر رد عمل کے طور پر کل ہونے والے سربراہان کے مذاکرات میں  شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

صدر مصطفیٰ عاکنجی کے بر سر اقتدار آنے کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے ایسپن بارتھ عائدے کی ثالثی میں  15 مئی 2015 کو مسئلہ قبرص کے حل کے لیے دوبارہ مذاکرات کا سلسلہ  شروع ہو ا تھا ۔



متعللقہ خبریں