کینیا:الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج ،تین مظاہرین مارے گئے

کینیا  کے دارلحکومت  نیروبی   میں انتخابی  اصلاحات میں  رد بدل    کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین  اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہو جس میں تین مظاہرین ہلاک  ہو گئے

496473
کینیا:الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج ،تین مظاہرین مارے گئے

کینیا  کے دارلحکومت  نیروبی   میں انتخابی  اصلاحات میں  رد بدل    کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین  اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔

اس واقعے میں  تین مظاہرین ہلاک  ہو گئے اور متعدد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

  ملک کی حزب اختلاف پارٹی CORD  کے حامیوں نے  یونیورسٹی روڈ پر مظاہرہ کیا جس کے خلاف پولیس  نے سخت کاروائی کی ۔

 الیکشن کمیشن    کے فیصلوں کے خلاف احتجاج  کرنے والوں نے  عمارت کے باہر  مظاہرہ کیا اور  مطالبہ کیا کہ وہ حکومت کی  چاپلوسی ترک کرتےہوئے  اپنے فرائض دیانت داری اور غیر جانبداری سے ادا کرے۔

 



متعللقہ خبریں