امریکی صدر کا دورہ ویت نام اور جاپان

ویت نام  کی  جنگ   کے  ختم ہونے  کے بعد 41  برس  گزرنے کے باوجود    دونوں ملکوں کے تعلقات  میں  پیش  رفت نہیں ہو سکی

496143
امریکی صدر کا دورہ  ویت نام اور  جاپان

امریکی  صدر باراک اوباما      ویت نام اور جاپان پر مشتمل       دوروں پر تشریف لے گئے ہیں  جو کہ  ایک ہفتے تک محیط ہوں گے۔

اوباما ا ولین طور پر   ویت نام     پہنچے ہیں ، تین روزہ  اس دورے میں  ایجنڈے کا مرکزی  موضوع    امریکہ کی   اس ملک پر اسلحہ  کی پابندی  کا مستقبل اور دونوں  ملکوں کے باہمی تجارتی  تعلقات   پر مبنی ہو گا۔

ویت نام  کی  جنگ   کے  ختم ہونے  کے بعد 41  برس  گزرنے کے باوجود    دونوں ملکوں کے تعلقات  میں  پیش  رفت نہیں ہو سکی۔

امریکی  صدر ویت نام کے  بعد  جاپان   تشریف لے جائیں  گے۔

جہاں پر وہ   27 مئی کو ٹوکیو میں منعقد ہونے والے  جی۔ 7 سربراہی اجلاس میں  شرکت کریں گے۔

 یہ  سن 1945 میں ایٹم بم پھینکے جانے کے بعد  کسی امریکی صدر کا  جاپان کا پہلا دورہ ہو گا۔

اوباما نےاس سے قبل    ہیرو شیما پر ایٹم  بم      پھینکے جانے کی بنا  پر     اس ملک سے  معافی نہ مانگنے کا اعلان کیا تھا۔

 ان دوروں میں  امریکا مذکورہ ملکوں  کی حکومتوں اور عوام کے درمیان     سفارتی، اقتصادی اور سلامتی تعاون   کو فروغ دینے کی کوشش کرے گا۔

 

 


 



متعللقہ خبریں