پیرو میں ایک ٹن منشیات قبضے میں لے لی گئیں

لاطینی امریکی ملک پیرو  میں  ایک ٹن سے زائد منشیات پکڑی گئیں

493697
پیرو میں ایک ٹن منشیات قبضے میں لے لی گئیں

لاطینی امریکی ملک پیرو  میں  ایک ٹن سے زائد منشیات پکڑی گئیں۔

 پیرو  کی  پولیس نے  منشیات  کے خلاف آپریشن کے سلسلے میں  ساحلی شہر کایئو  کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور متعدد افراد کو گرفتار کیا ۔

 یاد رہے کہ  پیرو کا شمار  کوکین کی تجارت میں کولمبیا کے بعد آتا ہے۔

 اقوام متحدہ   کی  رپورٹ کے مطابق ، منشیات کے استعمال  کے باعث دنیا میں ہر سال  دو لاکھ افراد ہلاک ہوتے ہیں جن کے استعمال میں روس اور امریکہ سر فہرست ہیں۔

 



متعللقہ خبریں