پھانسی کی سزا بحال کرنے کی کوشش کروں گا: راڈریگو

فلپائن میں 9 مئی کو منعقدہ صدارتی انتخابات کے فاتح 'راڈریگو ڈوٹیرٹے  'نے کہا ہے کہ وہ پھانسی کی سزا کو بحال کرنے کے لئے کوشش کریں گے

491856
پھانسی کی سزا بحال کرنے کی کوشش کروں گا: راڈریگو

فلپائن میں 9 مئی کو منعقدہ صدارتی انتخابات کے فاتح 'راڈریگو ڈوٹیرٹے  'نے کہا ہے کہ وہ پھانسی کی سزا کو بحال کرنے کے لئے کوشش کریں گے۔

اکہتر سالہ روڈریگو  نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ " وہ پھانسی کی سزا کو بحال کرنے کے لئے اسمبلی کو  تحریک دیں گے"۔

انہوں نے مزید کہاکہ وہ سکیورٹی فورسز کو ،منّظم جرائم میں ملوث اور پولیس کے مفرور مشتبہ افراد  کو فائرنگ کر کے مارنے کا اختیار دینے کا بھی پروگرام رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ فلپائن میں پھانسی کی سزا کو سال 2006 میں ممنوع قرار دے دیا گیا  تھا۔



متعللقہ خبریں