ارجنٹائن کی سابق صدر پر بد عنوانی کے الزامات

نٹائن کی سابقہ صدر  کرسٹینا فرنانڈز  ڈی کرشنر  پر الزام لگایا  گیا کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار کے دوران   زر منڈیوں  میں امریکی ڈالر     کی گردش  اور اس کے  اتار چڑھاو  میں مداخلت کی تھی

490616
ارجنٹائن کی سابق صدر پر بد عنوانی کے الزامات

ارجنٹائن کی سابقہ صدر  کرسٹینا فرنانڈز  ڈی کرشنر  پر الزام لگایا  گیا کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار کے دوران   زر منڈیوں  میں امریکی ڈالر     کی گردش  اور اس کے  اتار چڑھاو  میں مداخلت کی تھی ۔

کرشنر پر یہ بھی الزام ہے کہ  انہوں   نے  سینٹرل بینک  کی طرف سے 15 بلین ڈالر کے  بعض  منصوبوں  کو سستے داموں  پر   بعض افراد  کو فروخت کرنے  میں مدد  کی  تھی ۔

 بی بی سی کے توسط سے  ایک خبر میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ   سستے داموں پر ان  منصوبوں  کی فروخت سے قومی خزانے کو  5٫2 بلین ڈالر کا نقصان ہوا  جس کے ذمہ دار  سابق وزیر   معیشت،سینٹرل بینک کے گورنر  اور کابینہ کے 12 دیگر ارکان  ہیں۔

 واضح رہے کہ  ارجنٹائن  میں سن 2007 سے 2015 تک اقتدار پر  موجود   کرشنر  نے ان تمام دعووں کی سختی سے تردید  کی تھی۔

 



متعللقہ خبریں