آرمینی فوج کی آذری علاقوں پر بمباری

آذری محکمہ دفاع  نے بیان میں خبردار کرتےہوئے  کہا ہے کہ   آرمینی فوج کی اشتعال انگیزیاں  بڑھتی جا رہی ہیں اور اگر   اُس نے  انہیں فی الفور بند نہیں کیا   تو  اس کی ساری ذمہ داری  آرمینیا کی سیاسی و عسکری قیادت پر ہوگی

490459
آرمینی فوج کی آذری علاقوں پر بمباری

آرمینی فوج  نے آذربائیجان کے  تر تر شہر  کے قصبے  غازیان  پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ۔

 آذری محکمہ دفاع  نے بیان میں خبردار کرتےہوئے  کہا ہے کہ   آرمینی فوج کی اشتعال انگیزیاں  بڑھتی جا رہی ہیں اور اگر   اُس نے  انہیں فی الفور بند نہیں کیا   تو  اس کی ساری ذمہ داری  آرمینیا کی سیاسی و عسکری قیادت پر ہوگی ۔

 یاد رہے کہ گزشتہ ماہ  آرمینی فوج نے   آذربائیجان کی شہری آبادی  پر فائرنگ      کی تھی جس کے نتیجے میں   6 شہری ہلاک  اور 26 زخمی ہو گئے تھے۔

 اس حملے میں  445 مکانوں ،5 اسکولوں   اور دو طبی مراکز کو شدید نقصان پہنچا تھا ۔

آرمینی فوج   نے ان حملوں میں عالمی قوانین  کی خلاف ورزی کرتےہوئے  کلسٹر بموں اور فاسفورس کی گولیوں کا استعمال کیا تھا۔



متعللقہ خبریں