دنیا کا عمر رسیدہ ترین امریکی شہری چل بسا
116 سالہ یہ شخص امریکی شہر نیو یارک کے ایک اولڈ ہاوس میں مقیم تھا
490083
دنیا کا عمر رسیدہ ترین شخص امریکی موشات جونز 116 سال کی عمر میں چل بسا ہے۔
اعلان کیا گیا ہے کہ یہ شخص نیویارک کے ایک اولڈ ہاوس میں قیام کے دوران اس دنیا سے رخصت ہوا ہے۔
اس کے عزیز و اقارب کا کہنا ہے کہ جونز کی طویل عمری کا راز اس کی محبت ِ انسانی اور فراخدالی میں پوشیدہ تھا۔
جونز نےگزشتہ برس جاپان میں چل بسنے والے 117 سالہ میساو اوکاوا کے بعد دنیا کے عمر رسیدہ ترین شخص کے طور پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ ز میں جگہ پائی تھی۔