برازیل:سینیٹ نے صدر کے مواخذے کی قرارداد منظور کر لی

برازیل کی سینیٹ نے صدر دیلما روزیف کے خلاف مواخذے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی ہے جس کے بعد وہ منصب صدارت سے سبکدوش ہو گئی ہیں

489907
برازیل:سینیٹ نے صدر کے مواخذے کی قرارداد منظور کر لی

برازیل کی سینیٹ نے صدر دیلما روزیف کے خلاف مواخذے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی ہے جس کے بعد وہ منصب صدارت سے سبکدوش ہو گئی ہیں۔

22 گھنٹوں تک ایوان میں جاری رہنے والی بحث کے بعد گزشتہ روزاس  قرارداد پر رائے شماری ہوئی جس کے حق میں 55 اور مخالفت میں 22 ووٹ ڈالے گئے۔

قرارداد کے منظور ہونے سے صدر روزیف کی جگہ نائب صدر مچل تمر ان کی جگہ عبوری طور پر یہ منصب سنبھالیں گے۔

 یاد رہے کہ ایوان زیریں پہلے ہی یہ  قرار داد منظور کر چکا ہے/

دیلما روزیف  کا کہنا  ہے  کہ ان کے مخالفین بشمول نائب صدر مچل تمر مبینہ طور پر بغاوت کی کوشش کر رہے ہیں۔

 باور رہے کہ مچل کو خود بھی بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا ہے۔



متعللقہ خبریں