جرمنی: مہاجر پالیسی کی وجہ سے چانسلر انگیلا مرکل کے خلاف احتجاج

ایک ہزار کے قریب انتہائی دائیں بازو  کے حامی جرمنی کے دارالحکومت برلن میں  جمع ہوئے اور "مرکل مستعفی ہوں" اور "عوام ہم ہیں" کے نعرے لگائے

486550
جرمنی: مہاجر پالیسی کی وجہ سے چانسلر انگیلا مرکل کے خلاف احتجاج

جرمنی میں  انتہائی دائیں بازو  کے حامیوں  نے  مہاجر پالیسی کی وجہ سے چانسلر انگیلا مرکل کے خلاف احتجاج کیا۔

ایک ہزار کے قریب انتہائی دائیں بازو  کے حامی جرمنی کے دارالحکومت برلن میں  جمع ہوئے اور "مرکل مستعفی ہوں" اور "عوام ہم ہیں" کے نعرے لگائے۔

اسی جگہ  پر 4 ہزار 500 کے قریب   مظاہرین کے مہاجر مخالفیں کے خلاف مظاہرہ کیا۔

ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگانے والے دونوں گروپوں کو پولیس نے ایک دوسرے سے دور رکھا۔

مظاہرے میں 13 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال 1.1  ملین مہاجرین  جرمنی میں داخل ہوئے اور ان مہاجرین کے مسئلے سے نبٹنے  کے لئے ملک میں اندیشوں میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں