جاپان ہمارا ہمسایہ اور ایشیائی پیفیک علاقے میں اہم حصہ دار ملک ہے،صدر پوتن

روس کے صدر ولادیمرپوتن نے جاپان کے وزیر اعظم شنزو عابے کیساتھ سوچی میں ملاقات کی ۔

486022
جاپان ہمارا ہمسایہ  اور ایشیائی پیفیک علاقے میں اہم حصہ دار ملک ہے،صدر پوتن

 روس کے صدر ولادیمرپوتن نے جاپان کے وزیر اعظم شنزو عابے کیساتھ سوچی میں ملاقات کی ۔

مذاکرات کے بعد انھوں نے صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے ایجنڈے کے خصوصی معاملات پر بات چیت ہوئی ہے ۔ جاپان صرف ہمارا ہمسایہ ملک ہی نہیں  بلکہ وہ  ایشیائی پیفیک علاقے میں  ہمارا اہم حصہ دار ملک بھی ہے ۔ ان کے اس دورے سے ہمیں   دونوں ممالک کی دلچسپی کے اہم معاملات پر غور کرنے کا موقع ملا ہے ۔

جاپان کے وزیر اعظم عابے نے بھی بیان دیتے ہوئے  کہ صدر پوتن کیساتھ مذاکرات میں دونوں ممالک کے مابین  سیاسی،اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے ۔  صدر پوتن اور وزیر اعظم  عابے کے مذاکرات کے بعد وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے بھی بیان دیتے ہوئے کہا کہ  سربراہان نے  دو نوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر سیاسی مذاکرات  کو شروع کرنے کے معاملے پر اتفاق رائے کیا ہے اور ماہ جون سے نائب  وزراء خارجہ کی سطح پر   مذاکرات کو شروع کیا جائے گا ۔ مذاکرات میں اقتصادی  معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے اور   دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کے عظیم منصوبوں کو  عملی جامہ پہنایا جائے گا ۔



متعللقہ خبریں