کینیڈا میں جنگلات کی آگ سے متاثرہ افراد کی جانب مسلمانوں کا امدادی ہاتھ
جنگلات کی آگ نے 90 ہزار ہیکڑ کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے
کینیڈا میں کنڑول سے باہر ہونے والی جنگلات کی آگ نے دو جانیں لے لی ہیں۔
آتشزدگی کی بنا پر خالی کرائے جانے والے فورٹ مک موری عوام کی جانب کینیڈین مسلمانوں اور شامی پناہ گزینوں نے امدادی ہاتھ بڑھانے میں پہل کی ہے۔
صوبہ البرٹ کو اپنے زیرِ اثر لینے والی آگ کے باعث ایک لاکھ کے قریب افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
متاثرین کے لیے کینیڈین مسلمانوں کی انجمن اور قلیل مدت قبل اس ملک کو لیجائے جانے والے شامی مہاجرین نے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔
دریں اثناء کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ متاثرین کے لیے جمع کر دہ ہر ایک ڈالر کی امداد میں وفاقی بجٹ سے بھی ایک ڈالر فراہم کیا جائیگا۔
دوسری جانب آگ کو بجھانے کا کام تسلسل سے جاری ہے، کل تک آگ سے 10 ہزار ہیکڑ کے رقبے کے متاثر ہونے کا اعلان کی جانے والی آگ کے اب 90 ہزار ہیکڑ کے وسیع رقبے تک پھیلنے کی اطلاع دی گئی ہے۔
متعللقہ خبریں
دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری
ہالینڈ میں زیادہ تر خواتین پر مشتمل ایک گروپ نے فلسطینی ماؤں کی حمایت میں مظاہرہ کیا