دہشت گردی نے گزشتہ برس 33 ہزار جانیں لیں

80 فیصد    کی  حد تک بڑھنے والے   دہشت گرد حملے   زیادہ  تر    5 ملکوں   یعنی   عراق، نائیجریا ، افغانستان ، پاکستان اور شام  میں  وقوع  پذیر ہوئے  ہیں۔

482522
دہشت گردی نے گزشتہ برس 33 ہزار جانیں  لیں

دہشت  گردی کے واقعات نے  گزشتہ برس      67 ملکوں میں  32 ہزار 685    انسانوں کو موت  کے منہ میں  دھکیلا  ہے۔

دو ہزار  کی دہائی سے    شروع  ہونے   سے بعد   اسباب و    نتائج     کے اعتبار سے     عالمی سطح   کی ماہیت اختیار کرنے والی دہشت گردی  نے اب    گزشتہ 15 برس      کی بلند   ترین سطح  کو چُھو لیا ہے۔

ایک سال قبل  کے   مقابلے  میں 80 فیصد    کی  حد تک بڑھنے والے   دہشت گرد حملے   زیادہ  تر    5 ملکوں   یعنی   عراق، نائیجریا ، افغانستان ، پاکستان اور شام  میں  وقوع  پذیر ہوئے  ہیں۔

 صرف  نائیجیریا  میں  دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد  میں  ابتک کسی بھی ملک   میں      وقوع پذیر نہ ہونے   کی حد تک   اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ برس  6  نئے ملک  دہشت گردی کی  زد میں آئے ہیں، یہ ممالک   صومالیہ، یوکیرین، یمن، جمہوریہ  وسطی افریقہ  ،   جنوبی سوڈان اور کیمرون   ہیں۔

علاوہ ازیں   آسڑیا،  بیلجیم، فرانس اور ترکی کی   طرح  کے ای ای سی ڈی کے  ممالک  بھی     دہشت گردوں   کا ہدف بن رہے ہیں۔

دہشت گرد حملوں میں  ہلاک  ہونے والوں کا 80 فیصد  عام شہریوں پر مشتمل ہے۔



متعللقہ خبریں