شمالی کوریا کا ایک اور میزائل کا  تجربہ

حالیہ کچھ عرصے سے   میزائلوں کے تجربات کی وجہ سے دنیا کے ایجنڈے  پر موجود   شمالی کوریا نے   اتوار کو آبدوز کے ذریعے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جس کی نگرانی ملک کے رہنما کم جونگ اُن نے کی

477075
شمالی کوریا کا ایک اور میزائل کا  تجربہ

شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا  تجربہ کیا ہے۔

حالیہ کچھ عرصے سے   میزائلوں کے تجربات کی وجہ سے دنیا کے ایجنڈے  پر موجود   شمالی کوریا نے   اتوار کو آبدوز کے ذریعے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جس کی نگرانی ملک کے رہنما کم جونگ اُن نے کی۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "کے سی این اے" نے ہفتہ کو کیے گئے تجربے کو "عظیم کامیابی" قرار دیا۔  

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق آبدوز سے ایک مزائل سمندر کی طرف داغا گیا تھا۔ فوج کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ سیول شمالی کوریا پر نظر رکھتے ہوئے پوری طرح دفاعی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ شمالی کوریا کی طرف سے بیلسٹک میزائل کے تجربات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو ہفتہ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر امریکہ اپنی سالانہ فوجی مشقیں ملتوی کر دے تو ان کا ملک جوہری تجربات سے باز رہنے کو تیار ہے۔

ایک سینئر امریکی عہدیدار نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی اے پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اسٹریٹیجک کمانڈ سسٹم نے ایک ناکام راکٹ تجربے کا پتا چلایا ہے۔

 



متعللقہ خبریں