عالمی برادری آرمینیا کی اشتعال انگیزیاں رکوائے: آذربائیجان

آذربائیجان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ آرمینیا کی مذمت کرتے ہوئے ُاسے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پیروی کروانے پر مجبور کرے

475788
عالمی برادری آرمینیا کی اشتعال انگیزیاں رکوائے: آذربائیجان

آذربائیجان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ آرمینیا کی مذمت کرتے ہوئے ُاسے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پیروی کروانے پر مجبور کرے۔

آذری محکمہ خارجہ نے تنازعہ بالائی قاراباغ سے متعلق ایک اعلامیئے میں واضح کیا کہ آرمینیا کے فوجی اور سول حکام انسانیت سوز کاروائیوں میں ملوث رہے ہیں جو کہ عالمی قوانین اور بنیادی حقوق انسانی کی کھلی خالف ورزی ہے ۔

اعلامیئے میں یہ بھی بتایا گیا کہ حکومت آذربائیجان اس تنازعے کو اپنی ملکی سالمیت اور بقا کے دائرہ کار میں بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی متمنی ہے اور وہ خطے میں امن اور انصاف کے فروغ کےلیے کوشاں ہے ۔



متعللقہ خبریں