برطانیہ کو یورپی یونین ہی میں رہنے کی ضرورت ہے: صدر اوباما

اوباما نے کہا ہے کہ یورپی یونین میں رہتے ہوئے برطانیہ روزگار، تجارت اور معاشی ترقی کے لحاظ سے مستفید ہوا ہے۔ صدراوبا نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یورپی یونین میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ بالآخر برطانوی عوام کو ہی کرنا ہے جو اپنے حق رائے دہی سے فیصلہ کریں گے

476276
برطانیہ کو یورپی یونین  ہی میں رہنے کی ضرورت ہے: صدر اوباما

امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ برطانیہ یورپی یونین کا حصہ رہ کر دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں زیادہ موثر ثابت ہو سکتا ہے۔

وہ جمعرات کو رات دیرگئے برطانیہ کے تین روزہ دورے پر لندن پہنچے۔

اوباما نے کہا ہے کہ یورپی یونین میں رہتے ہوئے برطانیہ روزگار، تجارت اور معاشی ترقی کے لحاظ سے مستفید ہوا ہے۔

صدر اوبا نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یورپی یونین میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ بالآخر برطانوی عوام کو ہی کرنا ہے جو اپنے حق رائے دہی سے فیصلہ کریں گے۔

اوباما برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں جس کا مقصد برطانوی عوام کو اس بات پر قائل کرنا ہے کہ وہ 23 جون کو متوقع ریفرنڈم میں 28 رکنی یورپی یونین کو چھوڑنے کا فیصلہ نہ کریں۔

برطانیہ نے اس وقت 28 ممالک پر مشتمل یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے سوال پر ملک میں ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ کیا تھا جب فروری میں وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور یورپی حکام برطانیہ کو یورپی یونین میں رکھنے کے لیے خصوصی رعائیتوں کے معاہدے پر متفق نہ ہو سکے تھے۔



متعللقہ خبریں