ہرجانہ ایران کے منجمد اثاثوں سے ادا کیا جائے گا

امریکہ کی سپریم کورٹ نے 1983 میں بیروت کے حملوں میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کے کنبوں کو ادا کئے جانے والے 2 بلین 600 ملین ڈالر کو ایران کے منجمد اثاثوں سے ادا کئے جانے کا فیصلہ کیا ہے

475137
ہرجانہ ایران کے منجمد اثاثوں سے ادا کیا جائے گا

امریکہ کی سپریم کورٹ نے 1983 میں بیروت کے حملوں میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کے کنبوں کو ادا کئے جانے والے 2 بلین 600 ملین ڈالر کو ایران کے منجمد اثاثوں سے ادا کئے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے سال 2007 میں ایران کو بیروت کے بم حملوں میں ہلاک ہونے والے امریکی بحریہ کے اہلکاروں کے کنبوں کو ہرجانہ ادا کرنے کا پابند ٹھہرایا تھا۔

ہرجانے کی ادائیگی سال 2008 میں شروع کی گئی۔

سال 2012 میں امریکی کانگریس نے ایک قانون منظور کر کے اس ہرجانے کو امریکہ کے ایک بینک میں ایران کے مرکزی بینک کے منجمد اثاثوں سے ادا کئے جانے کی راہ ہموار کی تھی۔

تاہم ایرانی انتظامیہ اور مرکزی بینک نے اس کی مخالفت کی تھی۔

دعوی سپریم کورٹ میں بھیج دیا گیا تھا اور سپریم کورٹ نے امریکی کانگریس اور انتظامیہ نے مذکورہ قانون کو برقرا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں